ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر پرنب مکھرجی نے جرمنی کے یوم اتحاد پر مبارکباد دی

صدر پرنب مکھرجی نے جرمنی کے یوم اتحاد پر مبارکباد دی

Tue, 04 Oct 2016 12:11:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے جرمنی کے یوم اتحاد پر جرمنی کی عوام کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں ہمارے درمیان شراکت داری اور بڑھے گی اور یہ نئی بلندیوں کو حاصل کرے گی۔جرمن وفاقی جمہوریہ کے صدر ڈاکٹر جوکم گاو ک کو بھیجے پیغام میں پرنب مکھرجی نے کہاکہ میں آپ کے عظیم ملک کے تاریخی واقعہ جرمنی کے انضمام کے دن کے موقع پر حکومت ہند اور یہاں کی عوام کی طرف سے آپ کو اور جرمن وفاقی جمہوریہ کے لوگوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جرمنی ہندوستان کا بیش قیمت شراکت دار ہے۔ہمارے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کی جمہوریت، قانون اور انفرادی آزادی کے مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔صدر نے کہا کہ آج ہم باہمی مفاد کے شعبوں میں اپنے تعاون سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن میں سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، پائیدار ترقی اور صاف توانائی، سیکورٹی اور دفاع ، اعلی سطحی ٹیکنالوجی اور ایجادات کے ساتھ ہی عوام کا عوام سے رابطہ شامل ہے۔مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمارے درمیان شراکت داری اور بڑھے گی اور یہ نئی بلندیوں کو حاصل کرے گی۔انہوں نے اس سال جرمنی نہیں آ سکنے کے لیے افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دوسرے موقع پر وہاں کی عوام سے ملاقات کریں گے ۔صدر نے کہاکہ میں جرمن وفاقی جمہوریہ کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں۔


Share: